BBC News, اردو - صفحۂ اول

دیکھیں, سیربین ٹی وی پروگرام آن ڈیمانڈ

سیربین پیر سے جمعہ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے بی بی سی اردو ڈاٹ کام، بی بی سی کے فیس بک اور یو ٹیوب صفحات پر لائیو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس لنک پر آپ اس کا آن ڈیمانڈ ورژن دیکھ سکتے ہیں۔

  • ’مجھے جہاں رکھا گیا وہاں رات کو تلاوت کی آوازیں آتی تھیں‘

    چند روز پہلے بلوچستان کی مصروف شاہراہ سے یونیورسٹی کے تین اساتذہ کو اغوا کیا جنھیں اب رہا کر دیا گیا ہے، ان میں سے ایک پروفیسر لیاقت سنی نے بی بی سی کے نامہ نگار کو اپنے اغوا کی روداد سنائی۔

  • ’بہترین نوکری چھوڑ کر پاکستان میں زیتون کی کاشت کا مشورہ ماننا آسان نہ تھا‘

    پاکستان خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے مگر گذشتہ چند برسوں سے اب پاکستان میں سینکڑوں کسان زیتون کی کاشت کر رہے ہیں۔ آئیے آپ کی ملاقات ایسے ہی چند کسانوں سے کراتے ہیں جو اس وقت زیتون کی مختلف اقسام کی نہ صرف کاشتکاری کرتے ہیں بلکہ وہ مارکیٹ میں اس کا تیل بھی فروخت کر رہے ہیں۔

  • ’فوج بطور ادارہ نہیں، کچھ افراد جمہوری عمل کو کمزور کر رہے ہیں‘

    پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فوج کا بطور ادارہ نہیں بلکہ کچھ افراد کی بات کرنی ہو گی، ہیلری کلنٹن بھی ڈیپ سٹیٹ سے متعلق پاکستان کی مثال دے چکی ہیں۔

  • جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں

    ہو سکتا ہے کہ یہ سوچ حاوی ہو کہ لگتے رہیں نعرے، ہوتے رہیں جلسے، چلتی رہے تحریک اور بڑھتے رہیں لانگ مارچ، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں۔ اپوزیشن حکومت کا کیا بگاڑ لے گی؟ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم

  • جب فضل محمود کو چھٹی دینے کے احکامات براہ راست وزیراعظم ہاؤس سے آئے

    فضل محمود جنھوں نے کراچی کے اس غیر سرکاری ٹیسٹ میں ایم سی سی کی پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کی تھیں، میچ کے بعد فرنٹیئر میل میں سوار ہوئے اور راولپنڈی روانہ ہوگئے جہاں پولیس کی ملازمت کے دوران ان کی پوسٹنگ ہوئے زیادہ وقت نہیں گزرا تھا۔

  • جب جہانگیر خان نے ہمیشہ کے لیے سکواش ترک کرنے کا سوچا

    سکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کو اپنی ابتدائی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے پڑے۔ 12 سال کی عمر تک پہنچنے تک ان کے دو ہرنیا کے آپریشن ہو چکے تھے لیکن سب سے بڑا دھچکہ بڑے بھائی کی موت تھی جس نے ان کی دنیا ہی بدل دی۔

  • ایوبی شہزادوں کے دربار سے منگول خیموں تک، ایک شہزادی کی کہانی

    اپنی شادی اور موت کے درمیان تقریباً 45 برسوں میں یہ شہزادی دو ایوبی شہزادوں اور چنگیز خان کا سامنا کرنے والے مشہور جنگجو جلال الدین خوارزمی کی بیوی بنیں۔ اس دوران وہ ایک بار 'ریپ' کا شکار ہوئیں، ان کے شہر پر سلجوکوں کا قبضہ ہوا اور پھر جب مشرق سے فتوحات کرتے ہوئے منگول آئے تو انھیں اخلاط سے قیدی بنا کر منگولیا روانہ کر دیا گیا۔

  • اسامہ کی ہلاکت کے بعد اوباما کی سابق صدر زرداری کو ’مشکل ترین‘ فون کال

    پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کے آپریشن میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سابق صدر اوباما کا خیال تھا کہ شاید اب مشکل ترین مرحلہ پاکستانی صدر کو اس آپریشن سے آگاہ کرنا ہو گا۔

  • کیا محمد علی جناح نے اپنی اکلوتی بیٹی کو عاق کردیا تھا؟

    پاکستان کے بانی محمد علی جناح کا اپنی بیٹی دینا کو ننھیال میں چھوڑنے کا فیصلہ اس حوالے سے تو بڑا اچھا ثابت ہوا کہ دینا کو ایک محبت سے بھرپور فضا میسر آگئی مگر اس حوالے سے بڑا نقصان دہ ثابت ہوا کہ وہ آہستہ آہستہ ایک سراسر غیر اسلامی ماحول میں ڈھل گئیں۔

  • جب ایک شہزادہ عام سی لڑکی کے لیے بارات لے کر پاکستان آیا

    یہ نصف صدی پہلے کا قصہ ہے جب کراچی میں شادی کی ایک ایسی تقریب منعقد ہوئی جس کی خوشی میں کراچی کے در و دیوار جگمگا اٹھے، یہ تقریب ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی اور نکاح نامے پر دو ممالک کے سربراہان نے بطور گواہ دستخط کیے۔

  • دستاویزی فلم بنانے کے گُر

    آپ کوئی بھی فلم بندی کر رہے ہوں، اس میں غیر متوقع مسائل کا پیش آنا لازمی بات ہے۔ فلمیں بنانا مزے کا کام ہے لیکن اس میں بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔

  • درست تحریر کے لیے اہم باتیں

    درست تحریر کے لیے اہم باتیں

  • ادارتی میٹنگز

    پروڈکشن کے عمل کا پہلا قدم خبر کا اچھا آئیڈیا ہے۔ ادارتی میٹنگز میں پروڈیوسر اور تحقیق کار یہ بتا سکتے ہیں کہ اس آئیڈیا کو قابلِ عمل کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

  • سوشل میڈیا اور بی بی سی کے قواعد

    غیر جانبداری بی بی سی کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور یہ عملے کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے بھی اس کا خیال رکھیں۔