BBC News, اردو - صفحۂ اول
Top story - Urdu
امریکہ کی تمام ریاستوں میں مسلح مظاہروں کا الرٹ، بعض میں ایمرجنسی بھی نافذ
مزید فوجی دستوں کو فوراً امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی بھیجا گیا ہے اور انھیں چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ 6 جنوری جیسے خطرناک فسادات ہونے سے بچا جاسکے۔
سات بھائی اور ان کے شیر جنھوں نے لیبیا میں خوف کی حکومت قائم کی
گذشتہ موسم گرما تک الکانی بھائیوں نے لیبیا کے ایک چھوٹے سے شہر کو اپنی قاتلانہ گرفت میں رکھا تھا اور اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لیے مرد، خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث تھے۔ اب ان کے جرائم آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔
’دنیا کو دکھانا چاہتی ہوں کہ پاکستانی خواتین کتنی خوبصورت ہیں‘
اگر آپ پاکستان سے تعلق رکھنے والی امریکی آرٹسٹ حفصہ خان کے کام پر نظر ڈالیں گے تو ایک طرف آپ کو پاکستانی ثقافت، اسلام، کیلیگرافی اور تصوف جیسے موضوعات ملیں گے تو دوسری طرف بالی وڈ کی فلموں کے منفرد پوسٹر۔
’مجھے خون نہیں ملا تو میں زندہ نہیں رہ پاؤں گا‘
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خیراتی ادارے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تھیلیسیمیا کے ایسے بچوں کی تعداد 700 ہے، جنھیں ہر مہینے یا دو بار خون لگوانے کی ضرور پیش آتی ہے۔
انجینیئرنگ کی تعلیم چھوڑ کر ایتھلیٹکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والی غریب خاندان کی لڑکی
انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ کے کنور ضلع میں پیدا ہونے والی وِسمیا انجینیئر بننا چاہتی تھیں اور وہ اس کی تعلیم میں منہمک تھیں لیکن پھر انھوں نے ایتھلیٹکس کے میدان میں جانے کا فیصلہ کیا۔
وہ محل جہاں ٹی وی اشتہار بنانے والے ہی جاتے ہیں
بیدی محل کا بلند و بالا داخلی دروازہ بند رہتا ہے جو چوکیدار نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کے آنے پر کھول دیا جاتا ہے۔انہی چوکیدار کو، جنھوں نے اپنا نام صرف محمد بتایا، اسی احاطے میں موجود سکول کی رکھوالی کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔
جب امریکہ نے کویت کی آزادی کی جنگ لڑی
آج سے 30 سال قبل امریکی قیادت میں اتحادی افواج نے کویت سے عراق کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن ڈیزرٹ سٹورم کیا جس کے بعد کویت پر پانچ ماہ سے جاری قبضہ ختم ہوا۔
ویکسین کی سب سے بڑی مہم: انڈیا میں پہلے کسے ٹیکے لگائے جائیں گے؟
انڈیا دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس مہم کے آغاز سے قبل گذشتہ چند روز میں دو منظور شدہ ویکسینز، کووی شیلڈ اور کویکسن، کے لاکھوں ٹیکے ملک کے مختلف حصوں میں ارسال کیے گئے ہیں۔
چین سنکیانگ سے متعلق خبروں کو کیسے کنٹرول کر رہا ہے؟
چین کی پروپیگنڈہ کی کوششیں اس بات کا اشارہ ہوسکتی ہیں کہ اسے یقین ہے کہ سنکیانگ کی کوریج اس کی بین الاقوامی ساکھ کے لیے کتنی نقصان دہ ہے۔
بعض جنوبی ایشیائی مریض ویکسین لینے پر قائل کیوں نہیں ہو رہے؟
برطانیہ میں ایک ڈاکٹر نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر فیک نیوز (جعلی خبروں) کی وجہ سے برطانیہ کی جنوبی ایشیائی برادریوں کے کچھ افراد کووڈ ویکسین کو مسترد کر سکتے ہیں۔
لائیو فائزر کی ویکسین کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر
تازہ تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ ادویات بنانے والی عالمی کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر ہیں۔ ادھر جان ہاپکنز یونیورسٹی اور امریکی میڈیا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں پہلی بار ایک دن میں چار ہزار اموات ہوئی ہیں۔
کووڈ کے دوران سردیوں میں مطمئن، مثبت اور پرامید رہنے کے پانچ طریقے
کووڈ 19 کے دوران موسم سرما عام حالت سے زیادہ مشکل ثابت ہو سکتا ہے مگر اس دوران اپنی ذہنی حالت درست رکھنے اور ہشاش بشاش رہنا کوئی اتنا مشکل کام نہیں ہے، صرف آپ کو پانچ سادہ سے اصولوں پر کار بند رہنا ہوگا۔
کورونا وائرس کی شناخت ہونے والی نئی قسم کے متعلق ہم کیا جانتے ہیں؟
برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے باعث کرسمس کے موقعے پر انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں رہنے والے لاکھوں افراد کے لیے ٹیئر فور یعنی چوتھے درجے کی سخت پابندیاں متعارف کروائیں گئی ہیں۔
فیچر اور تجزیے
کیا ایلون مسک کی ’سٹار شِپ‘ خلائی سفر میں ’انقلاب‘ برپا کر سکتی ہے؟
ایلون مسک بہت جلد ایک ایسے طیارے کا پروٹو ٹائپ متعارف کروانے جا رہے ہیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ خلائی سفر کی شکل بدل کر رکھ دے گا۔
رضا پہلوی کی جلا وطنی: ایران امریکہ دوستی دشمنی میں کیسے بدلی؟
16 جنوری 1979 کو ایران کے حاکم شاہ محمد رضا پہلوی کو ایرانی انقلاب کے نتیجے میں جلاوطنی کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا۔ امریکہ کی ایران میں انقلاب کو ناکام بنانے اور شاہ رضا پہلوی کو واپس اقتدار میں لانے کی کوششوں سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے تک سفر۔
اگر مصباح کو گھر بھیج دیا جائے؟
یہ تو بالکل عیاں ہے کہ اگر پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نہ جیت سکا تو مصباح کو گھر کا رستہ دکھا دیا جائے گا مگر سوال یہ ہے کہ اس کے بعد قومی ٹیم کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دی جائے گی؟
گوادر کو پاکستان میں شامل کروانے والی ’مادرِ مہربان‘ بیگم وقار النسا
یورپ میں پیدا ہونے والی اس عظیم خاتون نے جب ایک پاکستانی سے ناتا جوڑا تو اپنا تن من دھن سب اس پر اور اس کی قوم پر قربان کر دیا۔ انھوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور سر نون کی وفات کے بعد بھی اپنا جینا مرنا اپنے شوہر کے وطن کے ساتھ وابستہ رکھا۔
ملٹی میڈیا
سنیں, بی بی سی اردو نیوز بلیٹن
دن بھر کی اہم خبروں پر مشتمل دس منٹ دورانیے کے بی بی سی اردو کے نیوز بلیٹن
نیپالی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، کے ٹو کو موسم سرما میں پہلی بار سر کر لیا گیا
کوہ پیمائی کا سب سے دشوار سمجھا جانے والا چیلنج تاریخ میں پہلی بار سنیچر کو پورا کر لیا گیا جب دس نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو موسم سرما میں سر کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
برفانی تودوں اور گولہ باری جیسے خطروں سے گزر کر قطرے پلانے کا معاوضہ 3500 روپے
پولیو مہم کے دوران آپ نے سندھ کے ریگستانوں میں اونٹوں پر بیٹھے پولیو ورکز سے لے کر شدید سردی کے موسم میں بلوچستان اور شمالی علاقہ جات کے برفیلے علاقوں میں کئی فٹ تک پڑی برف میں ویکسین کے ڈبے لٹکائے پولیو ورکز کی تصاویر اور ویڈیوز تو ضرور دیکھی ہوں گی۔۔ لیکن انھیں ان دشوار گزار علاقوں تک پہنچنے کے لیے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟
’کنکریٹ کے جنگل‘ کراچی سے پرندے کیوں روٹھ گئے؟
کراچی کی تین کروڑ آبادی کی ذہنی صحت میں اضافے کے لیے شہر میں کتنے ہرے بھرے اشجار اورچہچہاتے پرندے موجود ہونے چاہییں؟ صحافی شبینہ فراز کے مطابق اس کے لیے کسی تحقیق کی نہیں بلکہ صرف گردن گھمانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان نام نہاد دولت اسلامیہ کے اثر سے کیسے بچا رہا
نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان نے اس آڈیو پیغام میں مچھ میں کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ان کی تنظیم نے یہ حملہ پاکستان کے اہل تشیع افراد کی جانب سے شام اور عراق میں فعال ’زینبیون‘ اور ’فاطمیون‘ نامی مسلح شیعہ تنظیموں میں شمولیت کے ردعمل میں کیا ہے۔
انڈیا کی نامورخاتون صحافی کے ساتھ ہارورڈ میں نوکری کے نام پر دھوکہ
انڈیا کی نامور خاتون صحافی ندھی رازدان جمعے سے انڈین سوشل میڈیا سے لے کر مین اسٹریم میڈیا تک ہر جگہ سرخیوں میں ہیں جس کی وجہ ان کے ساتھ ہونے والا ایک دھوکہ ہے۔
انڈیا کے نئے دیسی ساختہ لڑاکا طیارے ’تیجس‘ میں خاص کیا ہے؟
یہ طیارہ انڈیا کا پہلا دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ ہے جس کے پچاس فیصد سے زیادہ حصےہ انڈیا میں تیار کیے جاتے ہیں اور اسے کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
’طالبان زیادہ شادیاں نہ کریں کیونکہ یہ دشمن کے پراپیگنڈے کا سبب بنتی ہیں‘
افغانستان میں طالبان کے ایک رہنما نے زیادہ شادیوں کو دشمن کی طرف سے پراپیگنڈے اور زیادہ خرچ کا سبب قرار دیتے ہوئے اپنے ساتھیوں سے اس رسم کو ترک کرنے کا کہا ہے۔
طالبان پر بھروسہ ایک جان لیوا بھول ہو گی: افغان نائب صدر
افغان نائب صدر صالح نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی فوجیوں سے افغانستان میں رہنے کی بھیک نہیں مانگ رہے اور یہ کہ ’طالبان ہی دہشتگرد تھے۔ وہ آج بھی دہشتگرد ہیں۔ وہ خواتین کارکنان، شہری حقوق کے کارکنان کو قتل رہے ہیں۔‘
جب عمران خان نے انڈیا کے خلاف جیت کو جاوید میانداد کے ریکارڈ پر ترجیح دی
سیریز کا پہلا ٹیسٹ لاہور میں ڈرا ہوا لیکن پھر کراچی اور فیصل آباد میں پاکستانی ٹیم کی جیت نے اس کے خطرناک ارادے ظاہر کر دیے کہ آنے والے میچوں میں بھی انڈیا کی ٹیم اسی طرح کے سلوک کے لیے تیار رہے۔
انڈین کرکٹ ٹیم کا ڈریسنگ روم مِنی ہسپتال کس طرح بن گیا؟
کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سال میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آرام کے لیے وقت نہیں مل پا رہا ہے جس کے باعث اُن میں انجریز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تاریخ کا سبق: کورونا کے بعد ’فضول خرچی اور جنسی بے راہ روی کا دور آ سکتا ہے‘
ییل یونیورسٹی کے ریسرچر نکولس کرسٹاکیس نے کہا ہے کہ تاریخی لحاظ سے، وبائی امراض کے خاتمے کے بعد ہمیشہ آزادی کا دور آیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا مواخذہ تو ہو گیا لیکن کیا وہ خود کو معاف بھی کر سکتے ہیں؟
گذشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے دھاوا بولنے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر ’بغاوت پر اکسانے‘ کے الزامات لگائے گئے اور یوں وہ امریکہ کی سیاسی تاریخ میں پہلے صدر بن گئے ہیں جن کا دوبارہ مواخذہ کیا گیا ہے۔
طاقتور اطالوی مافیا: صرف جرائم کی تفصیل بتانے میں ہی تین گھنٹے لگے
اس مافیا پر کوکین کی ترسیل، قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، تاوان، سرکاری راز افشا کرنا اور سرکاری طاقت کا غلط استعمال جیسے الزامات شامل ہیں۔
ہواوے کی فنانشل چیف کو ڈاک میں گولیاں بھیجی گئیں
ہواوے کی سینیئر ایگزیکٹو منگ وینزاؤ کو سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی نے بدھ کو اپنے بیان میں بتایا کہ انھیں کئی بار قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
بی بی سی اردو کا پروگرام ’سیربین‘ ٹی وی چینل ’آج نیوز‘ پر نشر نہیں ہو گا
’سیربین‘ کی نشریات گزشتہ اکتوبر سے آج ٹی وی پر بند تھیں، اب سیربین بی بی سی اردو، فیس بک پیج، اور بی بی سی اردو کے یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکے گا۔
69 سالہ انڈین اداکارہ کو فوٹو شوٹ پر ’بد چلنی‘ کا طعنہ
اکثر روایتی لباس میں نظر آنے والی راجنی چاندے نے جب سکرٹ اور جینز میں ایسا فوٹو شوٹ کیا جس میں وہ پُرکشش لگ رہی ہیں تو لوگوں نے انھیں ’بد چلنی‘ کا طعنہ بھی دیا۔
’گرم ترین سال‘ 2020 کے بعد کیا اب رواں برس گرمی مزید بڑھے گی؟
ماہرین کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح کو 25 فیصد تک بڑھنے میں 200 سال لگے۔ لیکن صرف گذشتہ 30 برسوں میں یہ 50 فیصد کی سطح تک پہنچنے جا رہی ہے۔
ساڑھے 45 ہزار سال قبل غار میں بنائی گئی قدیم ترین تصویر دریافت
اس پینٹنگ کو سلواسی جزیرے پر ایک دور افتادہ وادی کے ایک غار میں دریافت کیا گیا ہے۔ یہ اس خطے میں انسانی آبادی کا قدیم ترین ثبوت ہے۔
مریخ پر 3000 دن: ناسا کیوروسٹی روور نے سرخ سیارے پر کیا دیکھا؟
ناسا مریخ پر اپنا تازہ ترین روور یعنی ’پریزروینس‘ اتارنے والا ہے لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ موجودہ روبوٹ، کیوروسٹی روور اب بھی وہاں موجود ہے اور صحیح طرح سے کام کر رہا ہے۔
’واٹس ایپ محفوظ نہیں ہے، ٹیلی گرام پر بھیجتی ہوں‘
جہاں سوشل میڈیا صارفين اپنی پرائیویسی اور نئی پالیسی کے حوالے سے مزاحیہ انداز میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں وہاں ہی کچھ صارفین کی جانب سے ان لوگوں پر بھی تنقید کی جا رہی ہے جو اس تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
خصوصی رپورٹس
محمود غزنوی: ایک مثالی حکمران یا برصغیر میں ہندو تہذیب کی بربادی کا سامان؟
کیا محمود غزنوی کا مقصد محض لوٹ مار کرنا تھا؟ کیا وہ صدق دل سے اسلام کی خدمت کرنا چاہتے تھے اور اسلام کی ترویج کرنے کے لیے ہندوستان آئے تھے؟ یا انھوں نے واقعتاً ہندوؤں کی تذلیل کرنے کے لیے ان کے مندروں کو پامال کیا اور ان کی مورتیوں کو توڑ دیا؟
کیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ’دھمکی‘ نے 1987 میں پاکستان، انڈیا جنگ ٹالی تھی؟
کلدیپ نیئر نے کہا کہ ’اگر آپ دس بم بنائیں گے تو ہم ایک سو بنائیں گے‘ جس پر عبدالقدیر نے جواب دیا کہ ’اتنی بڑی تعداد میں بم بنانے کی ضرورت نہیں۔ تین یا چار ہی دونوں طرف کافی ہوں گے۔‘
وہ روّیہ جو فاطمہ جناح سے مریم نواز تک نہیں بدلا
پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے جب جنرل ایوب خان کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لیا تو ان پر کئی الزامات لگائے گئے، انھیں غدار، انڈین اور امریکی ایجنٹ تو کہا ہی گیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ جنرل ایوب خان نے ان کے بارے میں دو ایسے الفاظ بھی کہے جو پوری طرح خواتین سے نفرت اور تعصّب کے زمرے میں آتے ہیں۔
جب نواب منصور علی خان پٹودی کی برات شرمیلا ٹیگور کے گھر اتری
شمالی ہندوستان کی پٹودی ریاست کے آخری ’نواب‘ منصور پٹودی اور اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے درمیان دسمبر 1969 میں شادی پر منتج ہونے والا تعلق چار برس قبل اس وقت قائم ہوا تھا جب شرمیلا انڈین کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے دلّی میں سٹیڈیم آئی تھیں۔
دستاویزی فلم بنانے کے گُر
آپ کوئی بھی فلم بندی کر رہے ہوں، اس میں غیر متوقع مسائل کا پیش آنا لازمی بات ہے۔ فلمیں بنانا مزے کا کام ہے لیکن اس میں بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔
درست تحریر کے لیے اہم باتیں
درست تحریر کے لیے اہم باتیں
ادارتی میٹنگز
پروڈکشن کے عمل کا پہلا قدم خبر کا اچھا آئیڈیا ہے۔ ادارتی میٹنگز میں پروڈیوسر اور تحقیق کار یہ بتا سکتے ہیں کہ اس آئیڈیا کو قابلِ عمل کیسے بنایا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا اور بی بی سی کے قواعد
غیر جانبداری بی بی سی کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور یہ عملے کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے بھی اس کا خیال رکھیں۔